Fact Check: کیا یہ واقعی سری لنکا کے وزرا ہیں؟ پاکستان میں وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

Fact Check: کیا یہ واقعی سری لنکا کے وزرا ہیں؟ پاکستان میں وائرل ویڈیو کی حقیقت ...
Fact Check: کیا یہ واقعی سری لنکا کے وزرا ہیں؟ پاکستان میں وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی
سورس: Twitter

  

کولمبو (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں کچھ نیم برہنہ افراد کو دیکھا جاسکتا ہے، ان لوگوں کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ سری لنکا کے وزرا ہیں جو عوام کے ہتھے چڑھ گئے ہیں تاہم ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں۔

"انڈیا ٹوڈے "کے مطابق یہ ویڈیو اصل ہے جو 10 مئی کو سری لنکن سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھی تاہم یہ سری لنکا کے وزرا نہیں بلکہ جیل کے قیدی ہیں۔ مقامی میڈیا  کا کہنا ہے کہ 10 مئی کو حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے والے افراد پر حملہ کرنے کیلئے قیدیوں کو لایا گیا تھا جنہیں عوام نے پکڑ لیا۔ 

سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو سے تعلق رکھنے والے  ایک صحافی دنیش ڈی ایلوس نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ وزرا نہیں بلکہ قیدی ہیں جو واٹاریکا اوپن پرزن کیمپ سے لائے گئے تھے۔ ان قیدیوں کو ایک سائٹ پر لے جایا گیا جہاں سے واپسی پر ایک جیلر انہیں مظاہرین  پر حملے کیلئے لے گیا۔

مزید :

بین الاقوامی -