پاکستان کے سٹار کرکٹرز کو لیگز کھیلنے سے روکنے کیلئے اہم تجویز سامنے آگئی 

پاکستان کے سٹار کرکٹرز کو لیگز کھیلنے سے روکنے کیلئے اہم تجویز سامنے آگئی 
پاکستان کے سٹار کرکٹرز کو لیگز کھیلنے سے روکنے کیلئے اہم تجویز سامنے آگئی 

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) حکام اور ٹیم کے کوچ، کپتان اور دیگر عہدیداروں کے درمیان میٹنگز ان دنوں باقاعدگی کے ساتھ ہو رہی ہیں جن میں کھلاڑیوں کے نئے سنٹرل کنٹریکٹس کی تفصیلات طے کی جا رہی ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والی ایسی ہی ایک میٹنگ میں سٹار کرکٹرز کے لیے ایک خصوصی فنڈقائم کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے تاکہ ان کھلاڑیوں کو لیگز کھیلنے سے روکا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق اس فنڈ کے ذریعے ملک کے بہترین کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ انہیں پیسوں کی خاطر لیگز کھیلنے پر مجبور نہ ہونا پڑے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی کھلاڑی باقاعدگی سے مختلف ممالک میں ہونے والی لیگز میں کھیلتے نظر آتے ہیں، جس سے ان پر دباﺅ بہت زیادہ ہو جاتا ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ ایسی کارکردگی نہیں دکھا پاتے، جس کی ان سے توقع ہوتی ہے۔ اس مسئلے کے لیے یہ فنڈ قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پی سی بی کی طرف سے یہ فنڈ قائم کرکے کھلاڑیوں کی آمدن میں اضافہ کیا جائے گا اور اس کے بعد ان کے لیگز میں شمولیت محدود کر دی جائے گی۔

مزید :

کھیل -