امریکہ میں دولہے نے دلہن کے ساتھ مل کر ایسا سٹنٹ کر ڈالا کہ لوگ دیکھ کر ہی خوفزدہ رہ گئے

امریکہ میں دولہے نے دلہن کے ساتھ مل کر ایسا سٹنٹ کر ڈالا کہ لوگ دیکھ کر ہی ...
امریکہ میں دولہے نے دلہن کے ساتھ مل کر ایسا سٹنٹ کر ڈالا کہ لوگ دیکھ کر ہی خوفزدہ رہ گئے
سورس: Screengrab

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں گزشتہ دنوں معروف سٹنٹ مین گیبی جوزف کی شادی ہوئی اور اس نے شادی کی تقریب میں بھی اپنی دلہن کے ساتھ مل کر ایسا سٹنٹ کر ڈالا کہ لوگ دیکھ کر ہی خوفزدہ رہ گئے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس سٹنٹ میں جوزف اور اس کی دلہن امبر بمبائر مشعیل خود کو آگ لگا کر کچھ فاصلہ طے کرتے ہیں۔ ان کے اس سٹنٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عروسی لباس زیب تن کیے جوزف اور امبر کی پشت پر ایک آدمی آتش گیر مادے سے آگ لگا دیتا ہے، دولہا دلہن کے سامنے دو کیمرا مین کھڑے ہوتے ہیں۔ آگے لگتے ہی جوزف اور امبر آگے کی طرف چلنا شروع کر دیتے ہیں اور کیمرا مین ان کی ویڈیو اور تصاویر بناتے ہوئے پیچھے ہٹتے چلے جاتے ہیں۔ کچھ ہی دیر میں آگ پوری طرح بھڑک اٹھتی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ابھی ان کو جلا ڈالے گی تاہم وہ چلتے جاتے ہیں اور ایک جگہ جا کر بیٹھ جاتے ہیں جہاں آگ بجھانے والے مادے سے فوری طور پر آگ بجھا دی جاتی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -