بارات میں تاخیر، دلہن ایسا کام کرنے چلی گئی کہ ہنسی نہ رکے

سورس: Screengrab
نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) کافی کے رسیا لوگ ہی جانتے ہیں کہ اس کی طلب ہو رہی ہو اور کچھ دیر تک نہ ملے تو کیا عالم ہوتا ہے۔ اس وقت کیفیت کچھ ایسی ہوتی ہے کہ جیسے بھی کافی کا ایک مگ ہاتھ میں آ جائے۔ اب اس بھارتی دلہن ہی کو دیکھ لیجیے، جو بارات میں تاخیر ہونے پر کافی پینے نکل کھڑی ہوئی۔
ٹربیون انڈیا کے مطابق گاڑی ڈرائیور کرتے ہوئے کافی کی چسکیاں لیتی اس دلہن کی ویڈیو انسٹاگرام اکاﺅنٹ ’wedlookmagazine‘ پر پوسٹ کی گئی ہے جسے اب تک 50لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram
اس ویڈیو میں دلہن عروسی جوڑے میں ملبوس ہوتی ہے اور خود ہی گاڑی چلا رہی ہوتی ہے اور کافی بھی پی رہی ہوتی ہے۔اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ”جب بارات کچھ لیٹ ہو جائے اور صرف سٹاربکس ہی آپ کی شادی سے متعلق پریشانی کو کم کر سکتی ہو۔“