سابق گرل فرینڈ پرمنشیات سمگلنگ اور گینگسٹر کو قتل کرنے کے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر پولیس آفیسر کو ساڑھے 3سال قید کی سزا سنا دی گئی

سابق گرل فرینڈ پرمنشیات سمگلنگ اور گینگسٹر کو قتل کرنے کے جھوٹے الزامات عائد ...
سابق گرل فرینڈ پرمنشیات سمگلنگ اور گینگسٹر کو قتل کرنے کے جھوٹے الزامات عائد کرنے پر پولیس آفیسر کو ساڑھے 3سال قید کی سزا سنا دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں سابق گرل فرینڈ پرمنشیات سمگلنگ اور ایک گینگسٹر کو قتل کرنے کے جھوٹے الزامات عائد کرنے والے پولیس آفیسر کو ساڑھے 3سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ میل آن لائن کے مطابق 24سالہ ابوبکر معصوم نامی یہ پولیس آفیسر اور 23سالہ میاپٹ مین نامی لڑکی تعلق میں تھے۔ لڑکی یونیورسٹی کی طالبہ تھی اور پارٹ ٹائم ریٹیل کمپنی ٹیسکو میں ملازمت کرتی تھی۔
جب میا نے بوجوہ ابوبکر کے ساتھ تعلق ختم کر لیاتو ابوبکر نے انتقاماً اس پر منشیات سمگلنگ اور قتل جیسے سنگین الزامات عائد کر دیئے۔ پولیس نے ابوبکر کے جھوٹے الزام پر میا کی کام کی جگہ پر چھاپہ مار کر اسے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے اس کی رہائش گاہ اور دوستوں کے اپارٹمنٹس پر بھی چھاپے مارے کیونکہ انہیں اس پستول کی تلاش تھی، جس سے ابوبکر کے مطابق میا نے یورپی ملک البانیہ کے ایک گینگسٹر کو قتل کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق میا کے خلاف خلاف تحقیقات میں جب وہ بے گناہ ثابت ہو گئی اور معلوم ہو گیا کہ ابوبکر نے تعلق ختم کرنے پر انتقاماً اس پر جھوٹے الزامات عائد کیے تھے، پولیس نے ابوبکر کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور اسے کارڈف کراﺅن کورٹ میں پیش کر دیا۔ جہاں سے اب اسے قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -