بحری جہاز سے سمندر میں گرنے والے ترک شہری کو تین روز بعد کس نے ریسکیو کیا؟

بحری جہاز سے سمندر میں گرنے والے ترک شہری کو تین روز بعد کس نے ریسکیو کیا؟
بحری جہاز سے سمندر میں گرنے والے ترک شہری کو تین روز بعد کس نے ریسکیو کیا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انقرہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جسے اللہ رکھے، اسے کون چکھے کا محاورہ اس ترک شہری پر کماحقہ صادق آتا ہے جو اپنے بحری جہاز سے سمندر میں گرگیا اور حیران کن طور پر تین دن تک سمندر میں تیرتارہا۔ بالآخر انڈونیشیاءکے صوبے بالی کے قریب انڈونیشیاءکے ماہی گیروں نے اسے سمندر میں دیکھ کر ریسکیو کیا۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس 39سالہ ترک شہری کی شناخت اورحان سیکل کے نام سے ہوئی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق ارحان 72گھنٹے تک بے یارومددگار سمندر کی سطح پر تیرتا رہا اور ہاتھ پاﺅں مارتا رہا۔ اسے انڈونیشیاءکے 30سالہ گیڈبوڈیاسا نامی ماہی گیر نے دیکھا۔ اس کا کہنا تھا کہ ہم اپنی کشتی پر جا رہے تھے کہ مجھے محسوس ہوا جیسے دور سمندر کی سطح پر کوئی آدمی تیر رہا ہے اور ہمیں دیکھ کر ہاتھ ہلا رہا ہے۔ میں نے اپنے ساتھیوں کو اس طرف کشتی موڑنے کو کہا اور قریب پہنچے تو اورحان کو دیکھ لیا۔
رپورٹ کے مطابق اورحان ایک بحری جہاز کے عملے کارکن تھا۔ اس کا جہاز آسٹریلیا کی بندرگاہ سے روانہ ہوا تھا اور ویت نام جا رہا تھا کہ راستے میں بوجوہ اورحان جہاز سے نیچے سمندر میں گر گیا۔ماہی گیروں نے اسے ساحل پر پہنچا کر حکام کی تحویل میں دے دیا جنہوں نے اس کا طبی معائنہ کرایا اور اب اسے ترکی واپس بھیج دیا۔