پاکستان میں پارہ 51 ڈگری عبور کرگیا، سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑی؟ جان کر پسینے آجائیں

پاکستان میں پارہ 51 ڈگری عبور کرگیا، سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑی؟ جان کر پسینے ...
پاکستان میں پارہ 51 ڈگری عبور کرگیا، سب سے زیادہ گرمی کہاں پڑی؟ جان کر پسینے آجائیں
سورس: File/Pixabay

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں گرمی کی بدترین لہر جاری ہے، ہفتے کے روز ملک میں پارہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ کو عبور کرگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ آج سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع   نواب شاہ اور جیکب آباد میں پڑی جہاں درجہ حرارت 51 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان اور سندھ کے علاقے موہنجو داڑو کا گرمی کے حوالے سے دوسرا نمبر رہا جہاں پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو گیا۔ اس کے علاوہ سبی، دادو، سکرنڈ، خیر پور، لاڑکانہ اور پڈعیدن میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہے گا تاہم شام  اور رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، اسلام آباد، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پرآندھی، گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔ اس دوران ملک کے وسطی اور جنوبی میدانی اضلاع میں گردآلود ہوائیں  اورجھکڑچلنے کا امکان ہے۔

مزید :

ماحولیات -