عمران خان نے ایک اشارہ کیا تو شہر میں آگ لگ جائے گی، عمران اسماعیل کا بیان

عمران خان نے ایک اشارہ کیا تو شہر میں آگ لگ جائے گی، عمران اسماعیل کا بیان
 عمران خان نے ایک اشارہ کیا تو شہر میں آگ لگ جائے گی، عمران اسماعیل کا بیان

  

سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک اشارہ کیا تو شہر میں آگ لگ جائے گی۔

سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئندہ ہمارے ساتھ ایسی حرکت کی تو ہم ہر شہر میں احتجاج کریں گے۔ ہم ابھی مقصود چپڑاسی اور پاپڑ والے کو نہیں بھولے، عمر چیمہ کو کہتا ہوں کہ سڑک پر کرسی میز لگائیں آپ اب بھی گورنر ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو رہا ہے، پنجاب کا مقدر کیا ہے، ایڈونچر کرنے والے اب خود بھی پچھتا رہے ہیں، یہ باپ بیٹا جلد ہی جیل جائیں گے۔ مریم نہیں چاہتی تھی کہ ان کا چچا اور کزن اقتدار میں آئے، چچا اور کزن نہیں چاہتے کہ باپ بیٹی اقتدار میں آئیں۔

مزید :

قومی -