بھارت میں خاتون نے آشنا کو  بیٹی کے ریپ کی اجازت دے دی، حاملہ ہوئی تو گھر میں ہی بچہ پیدا کروادیا

بھارت میں خاتون نے آشنا کو  بیٹی کے ریپ کی اجازت دے دی، حاملہ ہوئی تو گھر میں ...
بھارت میں خاتون نے آشنا کو  بیٹی کے ریپ کی اجازت دے دی، حاملہ ہوئی تو گھر میں ہی بچہ پیدا کروادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چنائی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک خاتون نے اپنے آشنا سے  اپنی 13 سالہ بیٹی کا ریپ   کروادیا۔ 
"انڈیا ٹوڈے" کے مطابق واقعہ چنائی میں پیش آیا جہاں 38 سالہ خاتون کا ایک 50 سالہ شخص کے ساتھ افیئر تھا۔ آدمی نے خاتون کی گیارہویں کلاس میں پڑھنے والی بیٹی کو دیکھا تو اس کے ساتھ تعلق قائم کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ ماں نے آشنا کو اپنی بیٹی کے ریپ کی اجازت دے دی۔ آدمی نے 13 سالہ لڑکی کا بار بار ریپ کیا جس کی وجہ سے وہ حاملہ ہوگئی۔ 
لڑکی حاملہ ہوئی تو خاتون نے اسی شخص کے ساتھ اس کی شادی کرادی اور اسے اپنے ہی گھر میں رکھ لیا۔ یکم مئی کو لڑکی کو  دردِ زہ ہوا تو اس کی ماں نے باتھ روم میں ہی اس کی ڈلیوری کرادی۔ یہ سارا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بچہ بیمار ہوا اور اسے ہسپتال لے جانا پڑا۔ ہسپتال کے عملے نے جب بچے کی ماں کی عمر دیکھی تو حکام کو اطلاع کردی۔ پولیس نے خاتون اور اس کے آشنا کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔