لندن میں اچھوت کی بیماری مونکی پوکس کے2 نئے کیسز سامنے آگئے

لندن میں اچھوت کی بیماری مونکی پوکس کے2 نئے کیسز سامنے آگئے
لندن میں اچھوت کی بیماری مونکی پوکس کے2 نئے کیسز سامنے آگئے

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے دارالحکومت  لندن میں اچھوت کی بیماری مونکی پوکس کے 2 کیسز سامنے آگئے۔

"ڈیلی سٹار "کے مطابق مونکی پوکس سے متاثر ہونے والے دونوں افراد ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، ان میں سے ایک کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ دوسرے مریض کو گھر میں ہی آئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ حکام کی جانب سے ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد سے رابطہ کرکے انہیں بیماری کے حوالے سے آگاہی دی گئی ہے۔

یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی کے ڈائریکٹر آف کلینیکل اینڈ ایمرجنگ انفیکشنز ڈاکٹر کولن براؤن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ دونوں افراد مونکی پوکس سے کیسے متاثر ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ اگرچہ یہ ایک انسان سے دوسرے انسان کو لگنے والی بیماری ہے لیکن اس کے باوجود یہ اتنی آسانی سے نہیں پھیلتی بلکہ یہ صرف اسی صورت پھیلتی ہے جب کوئی شخص اس بیماری میں مبتلا  علامات والے مریض کے ساتھ قریبی رابطے میں آئے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل 7 مئی کو ایک برطانوی جیل میں مونکی پوکس کا ایک کیس رپورٹ ہوا تھا، یہ قیدی نائجیریا سے برطانیہ لایا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ نئے کیسز کا 7 مئی کو رپورٹ ہونے والے کیس سے کوئی براہ راست رابطہ نہیں تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -