نوجوان بھارتی اداکارہ کی گھر کی کھڑکی سے لٹکی لاش برآمد

نوجوان بھارتی اداکارہ کی گھر کی کھڑکی سے لٹکی لاش برآمد
نوجوان بھارتی اداکارہ کی گھر کی کھڑکی سے لٹکی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت کی نوجوان اداکارہ سہانا کی گھر کی کھڑکی سے لٹکی لاش ملی ہے، اداکارہ کی والدہ نے الزام عائد کیا ہے کہ شوہر اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سہانا نے اپنے کریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا جس کے بعد انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔ ڈیڑھ سال پہلے ہی انہوں نے سجاد سے شادی کی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فلم سے ہونے والی  آمدنی کے معاملے پر میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تھا۔
دوسری جانب سہانا کی والدہ کا کہنا ہے کہ پیسوں کے معاملے پر اکثر میاں بیوی میں جھگڑا ہوتا رہتا تھا، سجاد ان کی بیٹی کو کئی بار جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا رہتا تھا۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

تفریح -