روس یوکرین جنگ کے بعد دنیا نے گندم کیلئے انڈیا پر نظریں جمائیں تو مودی سرکار نے ایسا فیصلہ سنادیا کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا

روس یوکرین جنگ کے بعد دنیا نے گندم کیلئے انڈیا پر نظریں جمائیں تو مودی سرکار ...
روس یوکرین جنگ کے بعد دنیا نے گندم کیلئے انڈیا پر نظریں جمائیں تو مودی سرکار نے ایسا فیصلہ سنادیا کہ نیا خطرہ پیدا ہوگیا

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی حکومت نے ملک میں گندم کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو قابو کرنے کیلئے اس کی برآمد پر پابندی عائد کردی۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق  بھارت دنیا میں گندم پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ روس اور یوکرین میں جاری جنگ کے باعث دنیا نے اپنی نظریں انڈیا پر جمائی ہوئی تھیں تاہم انڈیا نے گندم کی برآمد پر پابندی عائد کردی ہے۔

روس اور یوکرین گندم پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل ہیں جن میں جنگ کے باعث دنیا میں گندم کی قیمت 14 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچی ہوئی ہے جب کہ بھارت میں گندم کی قیمت میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -