"میرا شادی کے بعد ایک افیئر ہوا تھا" بالی ووڈ اداکارہ ممتاز کا انکشاف
ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ پر 70 اور 80 کی دہائی میں راج کرنے والی اداکارہ ممتاز نے اعتراف کیا ہے کہ ان کا شادی کے بعد ایک بار افیئر ہوا تھا۔
پنک ولا کو دیے گئے انٹرویو میں ممتاز نے بتایا کہ سنہ 1974 میں شادی کے بعد وہ اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ شفٹ ہوگئی تھیں جہاں ان کے شوہر کا ایک لڑکی کے ساتھ افیئر ہوگیا۔ ممتاز کے مطابق اس افیئر کے بارے میں ان کے شوہر نے خود انہیں بتایا تھا۔
اداکارہ نے کہا کہ شوہر کے افیئر کے بعد وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگی تھیں اور واپس انڈیا آگئیں جہاں ان کا ایکسٹر امیریٹل افیئر ہوا جو تھوڑے ہی عرصے تک چل سکا۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک بہت ہی مختصر فیز تھا جو جلد ہی گزر گیا۔