عراق میں صدام دور کی اجتماعی قبر دریافت، کتنی لاشیں ملیں؟

عراق میں صدام دور کی اجتماعی قبر دریافت، کتنی لاشیں ملیں؟
عراق میں صدام دور کی اجتماعی قبر دریافت، کتنی لاشیں ملیں؟

  

بغداد (ڈیلی پاکستان آن لائن) عراق میں حکام نے ایک  اجتماعی قبر دریافت کی ہے جس میں سے 15 افراد کی باقیات ملی ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ سابق صدر صدام حسین کے دور کی ہے  جس میں سے مزید کئی لاشیں بھی مل سکتی ہیں۔

عرب نیوز کے مطابق یہ قبر عراقی شہر نجف میں گزشتہ ماہ اس وقت دریافت ہوئی تھی جب ایک رہائشی عمارت کی تعمیر کیلئے کھدائی کی جا رہی تھی۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ 90 کی دہائی کی قبر ہوسکتی ہے جب صدام حسین نے ایک مخصوص فرقے کے خلاف مہم چلائی تھی جس میں تقریباً ایک لاکھ لوگ ہلاک ہوئے تھے۔

حکومت کی جانب سے اجتماعی قبروں کی دریافت کیلئے کام کرنے والے عبداللہ النائلی کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبر سے اب تک 15 افراد کی باقیات ملی ہیں لیکن جتنا بڑا علاقہ ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہاں لگ بھگ 100 افراد دفن ہوسکتے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -