مونگ کی فصل خریف کی کاشت شروع کردی جائے، ماہرین

مونگ کی فصل خریف کی کاشت شروع کردی جائے، ماہرین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
فیصل آباد(اے پی پی)مونگ کی فصل خریف کی کاشت فوری شروع اور وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہذا کاشتکار بروقت مونگ کی فصل خریف کی کاشت یقینی بنائیں۔محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرڈاکٹرخالد اقبال نے بتایاکہ دال مونگ کا شمار موسم خریف کی اہم فصلوں میں ہوتاہے جس میں 20 سے 25 فیصد تک پروٹین ہوتی ہے جو انسانی غذا کے ساتھ ساتھ اس کے جسم کا اہم جزو بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مونگ کے پودوں کی جڑوں میں پائے جانیوالے جراثیم منکے بناکر ہواسے نائٹروجن حاصل کرتے ہیں اور پودوں کو خوراک کی فراہمی کا باعث بھی بنتے ہیں۔
۔ انہوں نے کہاکہ مذکورہ پودے کی جڑیں گلنے سڑنے کے بعد زمین کی زرخیزی میں اضافہ کرتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کاشتکار آبپاش علاقوں میں ریتلی میرازمین پر مونگ کی فصل کاشت کرکے بہتر مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مونگ کو تر وتر حالت میں ڈرل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں جبکہ بارش والے علاقوں میں پٹڑیوں پر کاشت کیاجاسکتاہے۔ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -