سوشل ویلفیئر ویکس نیٹ نمائش میں بھرپور شرکت کرےگا،مدثر ریاض ملک

  سوشل ویلفیئر ویکس نیٹ نمائش میں بھرپور شرکت کرےگا،مدثر ریاض ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر مدثر ریاض ملک کی زیر صدارت جون کے مہینے لگائی جانے والی نمائش کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔ڈائریکٹرز، ڈیزائنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔نمائش کا مقصد انٹرپرینیور خواتین کو مارکیٹ کے ساتھ جوڑنے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ نمائش میں دور حاضر کے ٹرینڈز کو دیکھایا جائے گا۔خواتین کو اپنی بنائی اشیاءکو فروخت کرنے میں مدد ملے گی۔ ویکس نیٹ نمائش میں پنجاب کی تمام ڈویژنز میں موجود صنعت زار کی نمائندگی نظر آئے گی۔ایکسپو سینٹر میں 3 روزہ نمائش16تا 18 جون تک لگائی جائے گی۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشوں کے انعقاد سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔خواتین کو ہنر سکھانے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع فراہم کرنا بھی ضروری ہے۔