8سبزیاں مزید مہنگی، پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور

 8سبزیاں مزید مہنگی، پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(لیڈی رپورٹر)مہنگائی نے ہر سو تباہی مچا دی ہے۔ سرکاری ریٹ لسٹ میں 8 سبزیاں مہنگی ہو گئیں۔منافع خور بھی عوام کو لوٹنے سے باز نہ آئے۔ ادرک 860 روپے کلو کی بلند سطح تک پہنچ گئے۔ دیسی لیموں 550، لہسن چائنہ 450 ، سبز مرچ 120 روپے کلو تک فروخت ہونے لگی پھل بھی عوام کی پہنچ سے دور ہو گئے۔ آم 400 ، آڑو 350 ، لوکاٹ 250 روپے کلو تک بکنے لگے۔ کیلا درجہ اول 440 ، درجہ دوم 270 روپے درجن تک دستیاب ہے۔ادھر چکن کی ایک بار پھر اونچی اڑان جاری ہے۔ مرغی کا گوشت 15 روپے مہنگا، فی کلو قیمت 617 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ فارمی انڈے بھی 2 روپے مہنگے، فی درجن قیمت 288 روپے مقرر ہو گئی۔