لاڈلے کی طرح آصف زرداری کے ناحق 14سالہ قید کے حکم کو بھی ریورس کیا جائے،نرگس فیض ملک

لاڈلے کی طرح آصف زرداری کے ناحق 14سالہ قید کے حکم کو بھی ریورس کیا جائے،نرگس ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے مطالبہ کیا ہے کہ لاڈلے کی طرح میرے قائد اور اس ملک کے محسن آصف علی زرداری کے ناحق 14 سالہ قید کے حکم کو بھی ریورس کیا جائے اور ان کے ان قیمتی سالوں کو ان کو واپس کیا جائے اور اس وقت کے ججوں سے بھی اس حوالے سے جواب طلب کیا جائے ،ان کا کہنا تھا کہ میرے قاید آصف علی زرداری کے 14 سالوں کو واپس کیا جائے ۔

ایک ایسا لاڈلہ جس نے پاکستان کو کھربوں روپے کا نقصان پہنچایا پاکستان کے اداروں پر حملے کیے اس کی عدالت میں پیشی کے موقع پر اس سے ایسے بات چیت کی گئی کہ جیسے کوئی محبوب اپنی محبوبہ کے ساتھ کرتا ہے ۔

چیف جسٹس کی عمران خان کو دیکھ کر بے چینی بتا رہی تھی کہ انہوں نے اپنے لاڈلے کی ایک دن کی گرفتاری کا شب بیداری میں گذرا ہے اللہ ہمارے ملک پر رحم کرے اور انصاف کرنے والوں کو اصل انصاف فراہم کرنے کی توفیق دے۔آمین