حضرت خواجہ فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہ فقیر ؒ کا عر س مبارک کل سے شروع 

 حضرت خواجہ فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہ فقیر ؒ کا عر س مبارک کل سے شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قصور محمد ارشد بھٹی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر قصور رضوان الحق پوری کے زیر صدارت حضرت خواجہ فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہ فقیر ؒکے سالانہ عرس مبارک کے انتظامات کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز دربار نقیب آباد شریف میں منعقد ہوا ، جس میں خادمین آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف معضم شہباز نقیبی سمیت دیگر انتظامیہ نقیب آباد کے علاوہ محکمہ پولیس ، ٹریفک ،صحت ، واپڈا ، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس ، ضلع کونسل اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ، اجلاس میں بتایا گیا کہ حضرت خواجہ فقیر صوفی محمد نقیب اللہ شاہ فقیر ؒ کا سالانہ عر س مبارک15مئی سے شروع ہو گا جو 18مئی 2023تک جاری رہے گا۔

 ،عرس مبارک پر آنیوالے زائرین کیلئے فول پروف سیکورٹی اور دیگر انتظامات کو یقینی بنانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا گیا ، اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ محکمہ جات کو سیکورٹی کیمرہ جات ، واک تھرو گیٹس ، ٹینٹج ،بلا تعطل پاور سپلائی ، جنریٹر کی فراہمی ، ہیلتھ کیمپ بمعہ ایمبولینس سروس ، طبی عملہ وضروری ادویات اور صفائی ستھرائی کیلئے ضلع کونسل عملہ کو عرس مبارک کے ایام میں اپنے فرائض منصبی ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ، ضلعی انتظامیہ ہر سال کی طرح جشن نقیبی میں آنے والے مریدین، زائرین و عقیدتمندوں کی حفاظت اور خدمت کویقینی بنانے کےلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کےلئے پر عزم ، سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کی صدارت سجادگان آستانہ عالیہ نقیب آباد شریف نقیب ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد نقیب الرحمان شاہ نقیبی ، حضو ر قبلہ عظمت ثانی حضرت خواجہ صوفی محمد اسد اللہ شاہ کریں گے۔