پیپلز پارٹی اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کریگی، اشرف بھٹی

پیپلز پارٹی اسلام آباد دھرنے میں بھرپور شرکت کریگی، اشرف بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نایب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کی کال پر کل پیر کو اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے پر امن احتجاجی دھرنے میں بھرپور شرکت کرے گی اور اس پر امن احتجاج میں شرکت کرکے یہ پیغام دیں گے کہ دھونس اور دباﺅ کے نتیجے میں ہونے والے فیصلے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچاتے ہیں یہ بات سچ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس طرح کی کوئی مثال نہیں ملتی کہ ایک عدالت کسی ملزم کو ریمانڈ پر نیب کو دے لیکن اس کے اگلے ہی روز ملک کی اعلی ترین عدالت اپنے ہی جج کے فیصلے کی نفی کرتے ہوے اسی ملزم کو رہا کرنے کا حکم جاری کردے یہ تو حقیقت میں ایک جنگل کے قانون والی بات بن چکی ہے کہ ایک ایسا شخص جس کی وجہ سے پوری دنیا میںہماری جگ ہنسای ہوئی ہے۔ اس شخص کے شرپسندوں نے قومی املاک کو آگ لگائی معزز اداروں کے سرکردہ لوگوں کے گھروں کو آگ لگا دی اور ان کے گھروں میں اس کے کارکنوں نے چوریاں بھی کیں ایسے شخص کو باعزت طریقے سے سے چھوڑ دیا گیا اس سے بڑا انصاف کا قتل اور کیا ہو گا۔