پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کے حوالے سے بات چیت

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز کے حوالے سے بات چیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ اور سری لنکا کرکٹ کے درمیان ون ڈے میچز کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں بورڈز ورلڈ کپ کی وجہ سے ون ڈے میچز کھیلنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر دونوں بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران کے درمیان ابتدائی بات ہوئی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے جولائی میں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے سری لنکا کا دورہ کرنا ہے جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپین شپ کے اگلے سائیکل کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیسٹ میچز کے ساتھ ون ڈے میچز کے بھی آپشن پر بات چیت ہوئی ہے، سیریز کے لیے ٹیسٹ چیمپین شپ کے سائیکل کے دوران کوئی اور ونڈو دیکھنے کا آپشن ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ چیمپین شپ کی وجہ سے دونوں بورڈز کے لیے ٹیسٹ سیریز اہمیت کی حامل ہے۔