ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ کیا ہوگا؟

  ورلڈکپ 2023 کیلئے قومی ٹیم کا ممکنہ اسکواڈ کیا ہوگا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)بھارت میں شیڈول ون ڈے ورلڈکپ 2023 کیلئے پاکستان کے ممکنہ اسکواڈ میں کن کھلاڑیوں کو موقع ملنے کا امکان ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے تاہم ممکنہ طور پر گرین شرٹس کیلئے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں دولگاتار دو سینچریاں بنانے والے فخر زمان کے علاوہ امام الحق جبکہ تیسرے اوپنر کے طور پر شان مسعود کو اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ون ڈے رینکنگ میں ٹام بلے باز اور کپتان بابراعظم، مڈل آرڈر میں حارث سہیل، افتخار احمد، آغا سلمان اور محمد رضوان شامل ہوسکتے ہیں۔اسی طرح اسپن بولنگ کے شعبے میں نائب کپتان شاداب خان کی جگہ پکی دکھائی دے رہی ہے تاہم انکے ہمراہ اسامہ میر کو شامل کیے جانے کا قوی امکان ہے، اسپن آل راؤنڈرز کیلئے طویل عرصے بعد ٹی20 ٹیم میں جگہ پانے والے عماد وسیم یا کیویز کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے محمد نواز اسکواڈ کا حصہ بن سکتے ہیں۔قومی ٹیم کے فاسٹ بولنگ کے شعبے میں شاہین شاہ ا?فریدی کے ساتھ نسیم شاہ، حارث رؤف، محمدوسیم جونئیر اور احسان اللہ خان کو شامل کیے جانے کی اطلاعات سامنے ا?رہی ہیں۔