بابر اعظم کے رنز بنانے سے متعلق فخر زمان کی رائے سامنے آگئی

  بابر اعظم کے رنز بنانے سے متعلق فخر زمان کی رائے سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ بابر اعظم کے بارے میں یہ کہہ سکتے ہیں کہ دس میں سے پانچ میچوں میں بڑا سکور کرے گا۔پی سی بی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ ہم سب کی کوشش ہے کہ رضوان اور بابر کی طرح کھیلیں جنہوں نے اسٹینڈرڈ ہائی کردیا ہے، بولنگ میں بھی تمام کھلاڑی شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔فخر زمان نے کہا کہ کرکٹ ایسی گیم ہے جس میں آپ پیشگوئی نہیں کرسکتے، ہم لوگ ورلڈ کپ کو زیادہ دماغ پر لے لیتے ہیں، جب ورلڈ کپ آئے گا ہم پہلے کی طرح تیاری کریں گے، کھلاڑیوں کا سارا فوکس اگلے میچ پر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنی خامیاں دور کرنے کے لیے کام کریں تو کامیابیاں ملتی ہیں، میری کوشش ہوتی ہے اپنی کرکٹ پر زیادہ فوکس کروں۔فخر زمان نے کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں آ کر پاور ہٹنگ اور فٹنس بہتر ہوئی، 2016 میں میری جو تکنیک تھی اب وہ نہیں ہے، کافی عرصے سے اسکور نہیں ہوا تھا جس پر بہت محنت کی، پاکستان کے لیے جب بھی رنز کرتا ہوں تو اچھا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ا?سٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ٹرینٹ بولٹ کو بھی کھیلا ہوں لیکن شاہین آفریدی کو کھیلنا مشکل ہے۔