عمران خان نے فوجی تنصیباب پر حملے کرواکر بھارت کو خوش کیا،نور اعوان

عمران خان نے فوجی تنصیباب پر حملے کرواکر بھارت کو خوش کیا،نور اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں میں فوجی تنصیباب پر حملوں سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے۔عمران خان نے فوجی تنصیباب پر حملے کرواکے بھارت کو خوش کیا ہے۔سیاسی لبادھے میں ایک شدت پسند گروہ ملک میں انتشار پھیلا رہا ہے۔ملکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ کسی سابق وزیر اعظم کی گرفتاری پر اسکی جماعت نے ملک کو لوٹنے اور آگ لگانے کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔یہ عمرانی ٹولے کیلئے باعث ندامت اور شرمندگی ہے۔ریاست کو ایسے شرپسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔دنیا میں پاکستان اور پاک فوج کے متعلق ایک غلط میسج دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا اوورسیز پاکستانی دن رات محنت کرکے اپنا سرمایہ واپس اپنے ملک بھیجتے ہیں تاکہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو سکے اور اسکی فوج مضبوط ہو۔لیکن تحریک انصاف جو ایک شدت پسند گروہ بن چکی ہے وہ ملک کا حولیہ بگاڑنے میں مصروف ہے۔تین دن پاکستان میں جو جلا? گھیرا? ہوا اسکی وجہ سے اوورسیز پاکستانی گہرے صدمے میں ہیں۔کیا قائد اعظم اور علامہ اقبال نے ہمارے لیے اس لیے الگ وطن کی جدوجہد کی کہ ہم خود ہی اسکو جلانے کی اجازت دیں۔تمام اوورسیز پاکستانی حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں۔ان شرپسندوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے۔