غیر ملکیوںکی سرمایہ کاری میں دلچسپی روشن مستقبل کی نوید ،بلیغ الرحمن

 غیر ملکیوںکی سرمایہ کاری میں دلچسپی روشن مستقبل کی نوید ،بلیغ الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہو ر(نمائندہ خصوصی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن سے گورنر ہاﺅس لاہور میں نقل و حرکت کی ڈیجیٹل سواری کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنی یانگو رائڈ ہیلنگ پاکستان کے وفدنے نائب صدر اینٹون زیکوف کی قیادت میں ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کے لیے فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی کمپنی کا پاکستان میں ڈیجیٹل ان لائن سواری کی خدمات کی فراہمی کا آغاز اور مقامی افراد میں انٹرپرینورشپ کا فروغ خوش آئند بات ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ملک کے روشن مستقبل کی نوید ہے ۔انہوں نے کہا کہ کمپنی کی سرمایہ کاری سے ڈیجیٹل ٹرانسپورٹ کا انفراسٹرکچر بہتر ہو گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ کمپنی کی سرمایہ کاری سے ملک میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے اور ملکی معیشت مضبوط ہو گی۔ انہوں نے تجویز دی کہ ڈیجیٹل سواری کی خدمات کے ذریعے سکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ کی سہولت مناسب قیمت میں دینے کے لیے پلان وضع کیا جائے ۔اس موقع پر نائب صدر اینٹون زیکوف نے گورنر پنجاب کی اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یانگو رائڈ اینڈ ہیلنگ کمپنی یانگو پاکستان میں تجرباتی بنیادوں پر اپنی خدمات فراہم کرنے اور سرمایہ کاری شروع کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔وفد میں سربراہ یانگو پاکستان فیصل افتخار، میرال شریف جی ایم اسلام آباد یانگو ، پولینا کاراویوا لانچ منیجر اور ارزش اعظم شامل تھے ۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا
گورنر پنجاب

 لاہور (نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کوڈ آف کریمنل پروسیجر (ترمیمی)آرڈیننس 2023جاری کر دیا۔گورنر پنجاب نے پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری آرڈیننس اتھارٹی(ترمیمی) آرڈیننس 2023 بھی جاری کر دیا۔ہنگامی حالات میں دفعہ 144 (کریمنل پروسیجر کوڈ)کا نفاذ قانونی پیچیدگیاں لاتا تھا۔قانونی پیچیدگی کے باعث ہنگامی حالات میں ہر کیس کو فوری طور پر کابینہ میں ریفر کرنا فوری عملی طور پر ممکن نہیں تھا۔ ترمیمی آرڈینینس کے اجرا سے ہنگامی حالات میں دفعہ 144)کریمنل پروسیجر کوڈ)کے نفاز میں قانونی پیچیدگیوں کو دور کر کے اس کی عملداری کو سہل بنایا گیا ہے۔ترمیمی آرڈیننس سے ڈپٹی کمشنر یا حکومت کی طرف سے کوئی بھی افسر جسے حکومت نے اختیار دیا ہو ، سیکشن 144) کریمنل پروسیجر کوڈ(کے تحت ہنگامی صورتحال کے فوری کیسز میں احکامات جاری کر سکے گا۔گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پنجاب ایگری کلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی آرڈنینس کو بھی نافذ کردیاہے۔ پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ 2018 کی دفعات پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا ) اور مارکیٹ کمیٹیوں میں سیاسی طور پر تعینات افراد کو فوری طور پر برطرف کرنے کی ضرورت پورا نہیں کرتی تھیں یہ ترمیمی آرڈیننس الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات پر عملدرآمد کرنے کے لیے پیش کیا گیااس ترمیمی آرڈیننس کے ذریعے الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں پنجاب ایگریکلچرل مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی اور مارکیٹ کمپٹیوں کے بورڈز میں سیاسی بنیادوں پر تعینات افراد کو فوری طور پر برخاست کیا جا سکے گا۔
گورنر انٹروII

مزید :

صفحہ آخر -