ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے 18 کیس رپورٹ ،7مریضوں کی حالت تشویش ناک 

ملک بھر میں کورونا وائرس کے نئے 18 کیس رپورٹ ،7مریضوں کی حالت تشویش ناک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے 18 کیس رپورٹ ہوئے اور7مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ ہفتہ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 2ہزار304 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے18افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اس طرح مثبت کیسز کی شرح0.78فیصد رہی اور اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ7مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں کئے گئی263ٹیسٹوں میں سے4 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح 1.52فیصد رہی اسی طرح راولپنڈی میں 112ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر شرح0.89فیصد رہی جبکہ گلگت میں 198 ٹیسٹوں میں سے3 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے اوروہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 1.52فیصد ریکارڈ کی گئی۔
 کورونا

مزید :

صفحہ آخر -