تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے، سائرہ نسیم

 تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے، سائرہ نسیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ میڈیا کی وجہ سے عوام میں اپنے حقوق کا شعور بیدا ر ہوا ہے، اگر ہمیں ترقی یافتہ اور مہذب ممالک کی فہرست میں شامل ہونا ہے تو اس کیلئے تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کرنا ہوگا، پرستاروں کی طرف سے ملنے والی عزت میری زندگی کا سرمایہ ہے۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں جتنی بھی اقوام نے ترقی کی ہے انہوں نے خود کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا ہے اس لئے ہمیں بھی اس طرف خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نصاب تعلیم کو یکساں کرے تاکہ طبقاتی تقسیم ختم ہو اور ہر کسی کو آگے بڑھنے کے برابر مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے اپنی فنی زندگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں۔ ہمیشہ صاف ستھری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے اور یہ میری پہچان ہے جس پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار پرستاروں کے بغیر کچھ بھی نہیں اور میرا بھی اپنے پرستاروں سے رابطہ رہتا ہے اور اگر انہیں کسی فنکار کا اثاثہ کہا جائے تو یہ غلط نہیں ہوگا۔

مزید :

کلچر -