آئین جان سے بھی زیادہ عزیز ، سازشیوں کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنائینگے ، جاوید لطیف 

آئین جان سے بھی زیادہ عزیز ، سازشیوں کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنائینگے ، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیرمیاں جاویدلطیف نے کہاہے کہ ملک کیخلاف سازش کرنیوالوں کیخلاف پارلیمانی کمیشن بنائیں گے پی ٹی آئی نے اپنا مخصوص دہشتگرد گروہ تیار کررکھا ہے،تربیت یافتہ شرپسندوں نے سرکاری املاک کو نشانہ بنایا ، ہمیں ملکی آئین جان سے بھی زیادہ عزیز ہے عمران خان نے واضح کردیا کوئی بھی شخص تخریب کاراکٹھے کرکے کچھ بھی کرسکتا ہے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ہماری گزشتہ حکومت میں بجلی اور گیس کے بل جلائے تھے قاسم سوری نے آئین توڑا تاہم ان کیخلاف کوئی ایکشن نہ ہوا 9 اور 10 مئی کو تربیت یافتہ شر پسندوں نے سرکاری املاک کو نشانہ بنایا،ملک بھر میں جلاو¿ گھیراو¿ کرنے والوں کو آزاد چھوڑ دیا گیا یہ احتجاج نہیں بلکہ ریاست کے خلاف بغاوت تھی،60 ارب لوٹنے والے کو عدالت میں عزت و احترام ملتا ہے پی ٹی آئی نے اپنا مخصوص گروہ تیار کر رکھا ہے عمران خان نے واضح کر دیا ہے کہ کوئی بھی شخص چند سو تخریب کار اکٹھے کر کے کچھ بھی کر سکتا ہے حکومت کو ملک کی معیشت کی بحالی کیلئے کام کر رہی ہے تاہم ہمیں ایسا کرنے دینے کی بجائے جلاو¿ گھیراو¿ روکنے پر لگایا ہوا ہے عدالتی فیصلوں کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی،عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا جائےگا حکام کو بھی عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہ کرنے کی ہدایت کی ہے گزشتہ دو تین روز کے دوران سب کچھ عمران خان کی ایماءپر ہوا ہے اور وہ اس کی منصوبہ بندی کا حصہ ہیں کیونکہ عمران خان نے کہا تھا اگر میں گرفتار ہوا تو یہی سب کچھ ہو گا عمران خان کے ہوتے ہوئے ہمیں کسی دشمن کی ضرورت نہیں عمران خان نے آئی ایم ایف معاہدوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش کی بھٹو کی شہادت کے 20سال بعد کہا گیا کہ انصاف نہیں ہوا نوازشریف کو راستے سے ہٹانے کی خاطر لاڈلے کو لانچ کیا گیا اداروں کو کمزور کرنے کی سازشیں ہورہی ہے،پاکستان کو مخالف قوتوں کے ہاتھوں کھلونا بنانے کی سازش ہورہی ہے آئین کے مطابق کام کرنیوالے اداروں کو بلیک میل نہیں ہونے دینگے۔
جاوید لطیف

 اسلام آباد (آئی این پی ) وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیرنے کہا ہے کہ 9مئی کے واقعات کو سیاسی اختلاف کا جھاڑو پھیر کر ایک طرف نہیں کیاجاسکتا ،ان واقعات کی ذمہ داری عمران خان کو لینا پڑے گی۔ ایک بیان میں خرم دستگیر نے کہا کہ عمران خان کو دیکھ کر کہا گیا کہ آپ کو دیکھ کر اچھا لگا، یہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب تھا، ہم میں لاکھ خامیاں ہیں لیکن عوام کے جان و مال کا دفاع کریں گے، عمران خان نے نیب قانون کو عدالت میں چیلنج کیا اورکہا میں اس سے کوئی فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا لیکن عدالت میں عمران خان نے اس قانون کے ایک ایک لفظ کا فائدہ اٹھایا، اگر عمران خان وہی کریں گے جو وہ کہتے رہے ہیں تو نیب عدالت کے سامنے پیش ہوں۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا جو شخص کہتا تھا کہ اگر چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے، اگر آپ نے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ اگرآپ نے ٹرانزیکشن کے بدلے بنی گالا میں زمین نہیں لی توعدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟۔
خرم دستگیر

مزید :

صفحہ آخر -