پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کو بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم

پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کو بازیاب کراکے پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس صفدر سلیم شاہد نے پی ٹی آئی رہنما علی افضل ساہی کو بازیاب کراکے عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا سماعت شروع ہوئی تو عدالت کوبتایا گیا کہ عدالتی حکم کے باوجود وزیراعظم کی لاہور موجودگی کی وجہ سے آئی جی عدالت پیش نہیں ہوسکے سرکاری وکیل نے کہاکہ پولیس نے علی افضل ساہی کو گرفتار نہیں کیا،سی پی او فیصل آباد نے پتہ لگانے کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے پولیس نے علی افضل ساہی کی بازہابی کیلئے عدالت سے مہلت طلب کرلی جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالت کے پاس ایک شہری کی آزادی اور بنیادی حقوق کے تحفظ کامعاملہ ہے، علی افضل ساہی کوکس نے بازہاب کرانا ہے،عدالت کسی غیر قانونی اقدام کی اجازت نہیں دے سکتی، علی افضل ساہی کے وکیل نے استدعاہے کہ پولیس کی غیر قانونی حراست سے علی افضل ساہی کو بازیاب کرانے کا حکم دیاجائے،عدالت نے افضل ساہی کو بازیاب کراکے آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 15مئی تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -