عمران خان کیخلاف 121مقدمات پر کارروائی روکنے کی درخواست کا عبوری فیصلہ جاری

عمران خان کیخلاف 121مقدمات پر کارروائی روکنے کی درخواست کا عبوری فیصلہ جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف درج 121مقدمات پر کارروائی روکنے کی درخواست کا عبوری تحریری فیصلہ جاری کردیا عدالت نے تحریری فیصلے میں کہاہے کہ سرکاری وکیل کے مطابق آج کے دن تک عمران خان پر پنجاب میں 9 فوجداری مقدمات درج ہیں،مسٹرجسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی لارجر بنچ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا تحریری فیصلے میں مزیدکہا گیا ہے کہ آئی جی پنجاب نے عمران خان کیخلاف پنجاب میں درج فوجداری نومقدمات کی رپورٹ پیش کی،اس رپورٹ کے مطابق لاہور  کے تھانوں میں درج ساتوں مقدمات میں تفتیش جاری ہے،راولپنڈی میں درج فوجداری مقدمے میں عمران خان بے گناہ اور فیصل آباد میں درج فوجداری مقدمہ خارج ہوچکا ہے،ایسوسی ایٹ وکیل کے مطابق عمران خان کے وکیل اسلام آباد ہائیکورٹ میں مصروفیت کے باعث عدالت کے روبرو پیش نہیں ہوسکے عدالت نے سماعت 26مئی تک ملتوی کردی،عمران خان نے 121 مقدمات کی کاروائی روکنے کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے۔

مزید :

علاقائی -