مصطفی آباد اور نواحی دیہات میں منشیات کا دھندہ عروج پر

مصطفی آباد اور نواحی دیہات میں منشیات کا دھندہ عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات میں منشیات کا دھندہ عروج پر،   نوجوان نسل تباہ ہونے لگی، اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق مصطفی آباد اور اس کے نواحی دیہات لکھنیکے، رائے کلاں، وہیگل،پکی حویلی، گنج شہدا مصطفی آباد، مین بازار مصطفی آباد، لاری اڈا مصطفی آباد، محلہ بابا مٹھوہ شاہ سمیت دیگر مقامات پر  منشیات فروشی کا دھندہ دن بدن عروج پکڑنے لگا، منشیات فروش دن دیہاڑے کھلے عام منشیات فروخت کرتے نظر آتے ہیں، جبکہ نشئی گلی محلوں میں میں ٹولیوں کی شکل میں گشت کرتے نظر آتے ہیں، پولیس کی ملی بھگت سے منشیات فروشی کرنے والے منشیات فروش بلا خطر چرس فروخت کرتے نظر آتے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔ 

مزید :

علاقائی -