لاہور بار نے سپریم کورٹ کیخلاف ہرزہ سرائی کو نقصان دہ قرار دیدیا

لاہور بار نے سپریم کورٹ کیخلاف ہرزہ سرائی کو نقصان دہ قرار دیدیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلوں کے تناظر میں ہونے والی ہرزہ سرائی کو لاہور بار ایسوسی ایشن نے انتہائی نقصان دہ قرار دے دیا اس حوالے سے لاہور بار ایسوسی ایشن کے صدر رانا انتظار حسین کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں دیگر عہدیداروں نے شرکت کی اجلاس میں عہدیداروں نے سپریم کورٹ کے خلاف ہونے والی تنقید پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور سپریم کورٹ کے خلاف ہرزہ سرائی کو ملکی مفاد کیلئے نقصان دہ قرار دیا ہے لاہور بار کے صدر رانا انتظار حسین نے عدالت عظمیٰ کے خلاف کسی بھی طرح کی توہین و ہرزہ سرائی کو پاکستان کے خلاف سازش اور آئین اور قانون کی بالا دستی کے خلاف سوچی سمجھی منصوبہ بندی قرار دیا ہے اور ہر طرح سے سپریم کورٹ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہنے کا اعلان کیا ہے اور اس سلسلے میں سپریم کورٹ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے سوموار 15مئی کو دن گیارہ بجے بار روم ایوان عدل میں جنرل ہاؤس کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔

مزید :

علاقائی -