پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف شکنجہ تیار ‘ جلد گرفتاریاں ‘ ذرائع

پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف شکنجہ تیار ‘ جلد گرفتاریاں ‘ ذرائع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن ملتان اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی )کے سرکردہ رہنماﺅں وزرا سابق ارکان اسمبلی کے(بقیہ نمبر1صفحہ6پر )
 خلاف کریک ڈان کا حکم دے دیا بتایا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ملتان ریجن نے احکامات پر عمل درآمد کیلئے کام تیز کردیا ہے تمام متعلقہ محکموں سے 2 دن میں متعلقہ معلومات اور ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ملتان نے ملتان ریجن میں سابق دور حکومت میں ہونے والے کرپشن کی انکوائریوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی ہے اینٹی کرپشن ملتان ریجن کی جانب سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی۔ سابق معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر۔ سابق ایم این اے محمد ابراہیم خان ۔زین قریشی۔ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک ۔ سابق چیئرمین ایم ڈی اے میاں جمیل احمد۔ رانا عبدالبجار۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی شیخ طاہر قریشی ۔ سابق چیرمین سبزی منڈی ملک اکرم چاون۔سابق چیئرمین فوڈ شیخ محمد مظہر۔ سابق چیئرمین پی ایچ اے اعجاز احمد جنجوعہ ۔ سابق ایم پی اے سبین گل ۔ سابق وائس چیئرمین اشرف ناصر خان۔ سیمت دیگر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ہےان میں سے زیادہ تر افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں متعلقہ محکموں سے فوری ریکارڈ طلب کیا گیا ہے اور تفتیشی افسران کو انکوائری اور مقدمات جلد مکمل کرکے کارروائی کرنے کی ہدایت دی گء۔ اینٹی کرپشن ترجمان کے مطابق کرپشن اختیارات کا ناجائز استعمال اور سرکاری خزانے کو کروڑوں نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں جس پر اینٹی کرپشن تفتیش کررہا۔