زہریلی گیس ‘4مزدور ہلاک ‘ فیکٹری منیجرکیخلاف کارروائی شروع 

زہریلی گیس ‘4مزدور ہلاک ‘ فیکٹری منیجرکیخلاف کارروائی شروع 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار )نجی مل کے ڈسپوزل کی صفائی کے دوران چار افراد کی ہلاکت پر پولیس نے فیکٹری کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے تفصیل کے مطابق لطیف مسیح (بقیہ نمبر5صفحہ6پر )
نے بستی ملوک پولیس کو درخواست دی کہ اڈا لاڑ کے قریب واقع المزمل آئل مل کے منیجر محمد حنیف نے فون کرکے انہیں بلایا اور بغیر حفاظتی انتظامات کے انہیں ڈسپوزل کی صفائی پر مجبور کیا ۔ منیجر محمد حنیف اور خواجہ فاضل کے کہنے پرارشد مسیح ، عرفان ، چاند اور امانت نے صفائی کا آغاز کیا ۔ لیکن چند منٹ بعد ہی زہریلی گیس کی وجہ سے وہ چاروں ڈسپوزل کے اندر ہی ہلاک ہوگئے ۔ ملزمان نے بغیر سیفٹی کٹ کے صفائی پر مجبور کرکے سخت زیادتی کی ہے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے