فنگر پرنٹس بیورو‘پولیس بینڈ اہلکاروں کی ترقیوں کی منظوری، آئی جی کے سمری پر دستخط 

  فنگر پرنٹس بیورو‘پولیس بینڈ اہلکاروں کی ترقیوں کی منظوری، آئی جی کے سمری ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس کے فنگر پرنٹس بیورو اور پولیس بینڈ کے اہلکاروں کی ترقیوں کی منظوری دیتے ہوئے سمری پر دستخط کر دئیے  سوشل میڈیا پر جاری آئی جی پنجاب نے کہا کہ فنگر پرنٹس بیورو اور بینڈ سٹاف کے اہلکاروں کی ترقیاں گذشتہ کئی برسوں سے رکی ہوئی تھیں تاہم اب ترقی کے اہل اہلکاروں کو انکا محکمانہ حق جلد مل جائے گا اور اگلے ہفتے سے فنگر پرنٹ بیورو برانچ کے اہلکاروں کی ترقیوں کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ رواں ہفتے 580 سب انسپکٹرز اور 450 اے ایس آئیز کی ترقیوں کی منظوری ہو جائے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس میں ہزاروں نئی ترقیوں کی منظوری دی جا چکی ہے، تمام اہلکار اپنی اے سی آرز اور ریکارڈ جلد از جلد مکمل کریں۔آئی جی پنجاب نے کہاکہ ان تمام ترقیوں کے بدلے میں اہلکار پہلے سے زیادہ محنت اور فرض شناسی کے ساتھ شہریوں کی خدمت و حفاظت سر انجام دیں، پاکستان کی حفاظت او رپاکستانیوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔

مزید :

علاقائی -