آئی جی کا ماتحت اہلکار کو چھڑی مارنے کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

  آئی جی کا ماتحت اہلکار کو چھڑی مارنے کے واقعہ کا نوٹس، رپورٹ طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کر ائم رپو رٹر)شمالی چھاؤنی کے علاقہ میں اہلکاروں سے تلخ کلامی پر اے ایس پی سرور روڈ نے پولیس اہلکاروں کو سٹک دے ماری،واقعہ کی فوٹیج بھی سامنے آگئی آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی   تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جناح ہاؤس آمد کے موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے دستے تعینات کئے گئے تھے،اس دوران اے ایس پی سرور روڈ تیمور کی اہلکاروں سے تلخ کلامی ہوئی،جس پر انہوں نے اہلکار کو سٹک دے ماری،سٹک مارنے کے واقعہ کی موبائل فوٹیج بھی سامنے آگئی  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی ا ولاہور بلال صدیق کمیانہ سے رپورٹ طلب کرلی  دوسری جانب   سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ نے اے ایس پی تیمور خان کی جانب سے ایک ماتحت اہلکار کو چھڑی مارنے کے واقعہ پر ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا ایس ایس پی ایڈمن کو 24گھنٹے میں اس واقعہ کی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ہے۔ سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واضع کیا ہے کہ ماتحت سٹاف کے ساتھ قانون سے بالا تر رویہ اپنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

مزید :

علاقائی -