مردان،ہونہار طالبعلم نے ”میرا آئین میری آزادیوں کی ضمانت“کے موضوع پر تقریری مقابلہ جیت لیا

   مردان،ہونہار طالبعلم نے ”میرا آئین میری آزادیوں کی ضمانت“کے موضوع پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        مردان (بیورورپورٹ) تعلیمی بورڈمردان کے ہونہار طالب علم اقدس سلیم نے ”میرا آئین میری آزادیوں کی ضمانت“کے موضوع پرملک گیر سطح پر ہونے والا تقریری مقابلہ جیت لیا،جشن دستور پاکستان کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں قومی اسمبلی کے سپیکرراجہ پرویز اشرف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقدس سلیم کو 25ہزارکیش ایوارڈ اور خصوصی شیلڈ سے نوازا اورانہیں آئین پاکستان کی کاپی بھی عطاء کی اقدس سلیم گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول گوجرگڑھی کے سیکنڈائیر طالب علم ہیں وہ انہتائی غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں ہونہار طالب علم خداددادصلاحیتوں کے مالک ہیں اانہوں نے تعلیمی بورڈ مردان میں ”نقل کا خاتمہ کیسے کریں گے“ کے موضوع پر سال2022میں بھی تقریر ی مقابلہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا بعدازاں صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے درمیان ملاکنڈ بورڈ میں ہونے والے تقریری مقابلے بھی اپنے نام کئے تھے ہونہار طالب علم نے چار اپریل کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ”میرا آئین میری آزادیوں کی ضمانت“کے موضوع پر اردو زبان میں ہونے ملک گیر تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہ تقریب میں اقدس سلیم کے ہمراہ تعلیمی بورڈ کے چیئرمین فریداحمد خٹک اورڈائریکٹر ریسرچ پروفیسر حضر ت علی نے خصوصی طورپر شرکت کی چیئرمین بورڈ فریداحمدخٹک نے طالب علم اقدس سلیم،اس کے اہل خانہ اور سکول انتظامیہ کو مبارک باددیتے ہوئے انہیں ملک وقوم کا سرمایہ قراردیاہے اورکہاہے کہ ہمارے بچوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں انہوں نے کہاکہ اقدس سلیم نے پاکستان بھر میں صوبہ خیبرپختون خوا،اپنے سکول اور تعلیمی بورڈ مردان کا نام روشن کیا چیئرمین بورڈ نے مزیدکہاکہ تعلیمی بورڈ اقدس سلیم کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کرے گی۔