معاشی بحرانوں ‘ مسائل کا حل صرف الیکشن ‘ سید ذیشان اختر

معاشی بحرانوں ‘ مسائل کا حل صرف الیکشن ‘ سید ذیشان اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بہاول پور(ڈسٹرک©ٹ بیورو ‘بیورورپورٹ ) جماعت اسلامی کی عوامی رابطہ مہم دستک کے نام سے پورے ملک میں جاری ہیاس مہم کے تحت ہر گھر پر اور ووٹرز کے دلوں پر دستک کے(بقیہ نمبر23صفحہ6پر )
 ذریعے جماعت اسلامی کا پیغام پہنچایا جائے گا جماعت اسلامی ملک میں عملا اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے کوشاں ہے ان خیالات کا اظہار نائب امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب وامیرضلع بہاولپور سید ذیشان اختر نے ضلعی شوری امرائے تحصیل ضلع ذمہ دران اور قومی وصوبائی اسمبلی کے امیدواران کے سہہ ماہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئیکیا انھوں نے کہا کہ قومی اور نظریات کی سیاست بہت پیچھے رہ گئی ہے ہر حکومت نے انتقامی کارروائیوں کے ذریعے مخالفت کو دبانے کی کوشش کی افراتفری سے ملک دشمن عناصر فائدہ اٹھائیں گے ملک میں جاری بحران اور مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں جماعت اسلامی اپنے نشان ترازو پر ہی الیکشن لڑے گی ضلع بہاولپور کی ہر صوبائی اور قومی سیٹ پر الیکشن میں حصہ لیں گے اجلاس میں شعبہ جات کے ذمہ دران اور امرا تحصیل نے سہہ ماہی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور آئیندہ کیلئے پلاننگ اور اہم فیصلے کئے گئیے اجلاس میں ضلعی جنرل سیکرٹری عرفان انجم نائب امرا عبد الجلیل ہاشمی قاری عبد الرحیم ربانی خالدبن جلیل نصراللہ خان ناصر کلیم اللہ طاہربخاری سمیت تحصیل امرا اور ضلعی ذمہ دران نے شرکت کی۔