ورلڈ مدر ڈے آج ‘ بچے ماں کو خصوصی تحائف گلدستے اور پھول پیش کرنے کیلئے تیار 

ورلڈ مدر ڈے آج ‘ بچے ماں کو خصوصی تحائف گلدستے اور پھول پیش کرنے کیلئے تیار 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ماں کا عالمی دن (بقیہ نمبر24صفحہ6پر )
ورلڈ مدرز ڈے آج 14مئی اتوارکوبھرپورانداز سے منایا جائے گا،اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے،اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں اوراپنی ماں کوتحائف بھی پیش کرتے ہیں جوروایتی پھولوں سے لےکر تہنیتی کارڈز اور قیمتی چیزوں تک محیط ہوتے ہیں،ماں کے عالمی دن کی ابتدا 8مئی1914 میں اس وقت کے امریکی صدر ووڈ ولسن کے حکم پر ہوئی جنہیں اپنی ماں سے بہت زیادہ محبت تھی اس وقت سے ماں کا یہ عالمی دن ہر برس ماہ مئی کے دوسرے اتوار کو دنیا بھر میں پورے اہتمام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔پاکستان بھر میں بھی ماں کی عظمت کے اعتراف میں یہ عالمی دن منایا جاتا ہے اس دن کی مناسبت سے لوگ اپنی ماں کو خصوصی تحائف،گلدستے اور پھول پیش کریں گے جبکہ جن کی مائیں ان سے بچھڑ چکی ہیں وہ ان کی قبروں پر جاکر آنسوں کا نذرانہ پیش کریں گے