تھانہ صدر ‘ 55سالہ شخص قتل ‘ دو بیٹے ‘ بہو واقعہ میں ملوث ‘ پولیس آپریشن ‘ ملزم گرفتار

تھانہ صدر ‘ 55سالہ شخص قتل ‘ دو بیٹے ‘ بہو واقعہ میں ملوث ‘ پولیس آپریشن ‘ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 ملتان(وقائع نگار)پولیس تھانہ صدر کے علاقے موضع بچ میں 55 (بقیہ نمبر25صفحہ6پر )
سالہ لیاقت علی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا، اپنے 02 بیٹے اور بہو ہی قاتل نکلے، تینوں ملزمان گرفتار، جائیداد کے تنازعہ پر مقتول کو قتل کیا گیا واضح رہے کچھ روز قبل تھانہ صدر کے علاقے موضع بچ علاقہ سے ریاست علی نے پولیس کو اطلاع دی ملزم شاہد نے نے میرے بھائی کو تشدد کے بعد قتل کر کے لاش ہمارے گھر کے صحن میں پھینک کر فرار ہو گیا ہے۔جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی پولیس شروع کر دی مقتول کے بھائی ریاست علی کی مدعیت میں ہمسائے شاہد اور 03 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 508/23 بجرم 302/34 تھانہ صدر ملتان درج کرلیا گیا۔جبکہ سی پی او ملتان منصور الحق رانا نے حقائق معلوم کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے تھے ۔جسں کے بعد ایس ایچ او تھانہ صدر ملتان محمد سرفراز نے تفتیشی افسر غلام مصطفی اور اپنی دیگر ٹیم کے ہمراہ جدید سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا۔جن میں دونوں بیٹے رحمت علی، شرافت اور بہو طاہرہ بی بی شامل ہے۔ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ انہوں نے جائیداد کی تقسیم کی لالچ میں باپ کو 28 اور 29 اپریل کی درمیانہ رات قتل کر کے کمرے میں چھپا دیا اور قتل کا الزام شاہد نامی شخص پر الزام لگایا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مزید کارروائی پولیس عمل میں لائی جا رہی ہے