ملتان : چور ‘ ڈاکو سرگرم ‘ لاکھوں روپے کا سامان اِدھر اُدھر

ملتان : چور ‘ ڈاکو سرگرم ‘ لاکھوں روپے کا سامان اِدھر اُدھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں ر وپے مالیت کے سامان ونقدی سے محروم ہوگئے ۔تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس کے علاقے سے علی(بقیہ نمبر29صفحہ6پر )
 رضا کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ کینٹ پولیس کے علاقے سے ہی عرفان کا موبائل فون اور ظہور احمد کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ چہلیک پولیس کے علاقے سے احمد اور عباس کے موٹرسائیکل اور حبیب کا موبائل فون چوری کر لیا گیا ۔ اعجاز قریشی نے قطب پور پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے 10 لاکھ روپے مالیت کا سامان وزیورات چوری کر لئے گئے قطب پور پولیس نے علاقے سے عابد علی سے موبائل فون چھین لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقےس ے عابد حسین ، فیصل الرحمان کے موبائل فون اور ممتاز آباد پولیس کے علاقے میں جعفر علی کے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چھین لیا گیا ۔ ممتاز آباد پولیس کے علاقے سے اشفاق الرحمان کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ وہاب نے دہلی گیٹ پولیس کو درخواست دی کہ اس کے پاور لومز کے کارخانے سے اڑھائی لاکھ روپے مالیت کاسامان چوری کر لیا گیا۔ لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے سے غلام سرور کا مورٹرسائیکل اور پاک گیٹ پولیس کے علاقے سے محمد عمران کا موٹرسائیکل چوری کر لیا گیا ۔ دولت گیٹ پولیس کے علاقے میں دو ڈاکوﺅں نے محمود احمد سے ایک لاکھ 79 ہزار رپے مالیت کا موبائل فون ونقدی چھین لی۔ گلگشت پولیس کے علاقے سے قائم حسین ، محمد راشد ، نیوملتان پولیس کے علاقے سے مبشر حسین ، سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سےمہتاب احمد اور محمد جاوید ، شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے سے رمضان اور محمد یوسف کے موٹرسائیکل چوری کر لئے گئے ۔ گلگشت پولیس کے علاقے سے متین سے موٹرسائیکل ، شاہ نواز ، محمد توقیر اور آصف سے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ زکریا پولیس کے علاقے سے عامر اور مزمل سے موبائل فون چھین لئے گئے شاہ رکن عالم پولیس کے علاقے میں علی رضا ، سرفراز ، نعمان ، شاہد ظہور ، عبدالمنان کے موبائل فون اور سجاد سے موٹرسائیکل چھین لیا گیا سیتل ماڑی پولیس کے علاقے میں راشد ، اسد ، شاہ میر ، انعام ، شمشیر علی ، محمد وقاص اور منور حسین کے موبائل فون چھین لئے گئے ۔ مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں محمد عادل ، خورشید احمد کے موٹرسائیکل ، بدھلہ سنت پولیس کے علاقے سے محمد اظہر کے جانور ، بستی ملوک پولیس کے علاقے میں محمد عاصم کے گھر سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا