آزاد جموں و کشمیر حکومت  کی معاشی ترقی کیلئے مکمل تعاون کرینگے:اسحاق ڈار

  آزاد جموں و کشمیر حکومت  کی معاشی ترقی کیلئے مکمل تعاون کرینگے:اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر اسحاق ڈار نے کہاہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کی معاشی ترقی وخوشحالی کی کوششوں میں ممکنہ تعاون فرا ہم کریگی۔ وہ ہفتہ کویہاں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے۔وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق نے وزیر خزانہ کوآزاد کشمیر میں ترقیاتی سکیموں اور منصوبوں اور ان کیلئے مالیاتی انتظا مات سے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا اور آزاد جموں و کشمیر سمیت تمام علا قو ں کی ترقی وخوشحالی کیلئے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر خزانہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کی معاشی ترقی اورخوشحالی کی کو ششو ں میں ممکنہ تعاون کا بھی یقین دلایا۔چوہدری انوار الحق نے کشمیری عوام کی ترقی کیلئے تعاون فراہم کرنے پر وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا۔
اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ اول -