پی ڈی ایم کی آرمی چیف کیخلاف  عمران خان کے بیان کی شدید مذمت 

  پی ڈی ایم کی آرمی چیف کیخلاف  عمران خان کے بیان کی شدید مذمت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے آرمی چیف کیخلاف عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی لبادہ اوڑھے دہشتگرد آئین کے ساتھ کھڑے ہونے اور سیاست میں مداخلت سے انکار پر فوج اور آرمی چیف پر حملے کر رہا ہے،امریکن جیوش لابی جس کیلئے فکر مند ہے، اس کی ایک حافظ قران، ایماندار اور پروفیشنل آرمی چیف سے تکلیف ہم سمجھ سکتے ہیں۔ ایک بیان میں پی ڈی ایم نے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف جنگ کرنیوالی فوج اور اس کے سپہ سالار کیخلاف دہشتگردوں کا سہولت کار اور اس کے مسلح جتھے جنگ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ لسبیلہ کے شہدا کے خلاف غلیظ مہم چلانے والا اب فوج اور آرمی چیف کیخلاف گھٹیا مہم چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تکلیف یہ ہے کہ بند کمرے اور ایوان صدر میں ایکسٹینشن کی آفر کرنے کی سہولت ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف اور فوج پر گھٹیا اور بے بنیاد الزامات اس لئے لگائے جا رہے ہیں کیونکہ انہیں عمران نیازی اور پورے ٹبر کی کرپشن کا اچھی طرح علم ہے۔ انہوں نے کہاکہ جناح ہاؤس، ریڈیو پاکستان، شہداء، غازیوں اور قومی یادگاروں پر حملے کرنے والا فوج اور عوام میں تقسیم پیدا کرنے کے بیرونی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو واپس لانے والا دہشت کھل کر پاکستان کے خلاف سامنے آچکا ہے،جتنے مرضی گھٹیا پن کا مظاہرہ کرو، سلیکشن کی سہولت بند ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران نیازی کا بیان اسے دیکھ کر خوش ہونے اور جوڈیشل این آر او دینے والوں کیلئے تازیانہ اور آئینہ ہے۔
پی ڈی ایم

مزید :

صفحہ اول -