ایف سی کیمپ مسلم باغ میں شہید  تین فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا 

ایف سی کیمپ مسلم باغ میں شہید  تین فوجی جوانوں کی نماز جنازہ ادا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 راولپنڈی (آن لائن) ایف سی کیمپ مسلم باغ میں دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے تین  فوجی  جوانوں کی نماز جنازہ     ادا کردی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق   ضلع قلات کے رہائشی شہید  نائیک امین اللہ عمر 31 سال،  شہید لانس نائیک عبدالمناف عمر 35 سال ساکن ڈسٹرکٹ چکوال اور شہید  سٹینو ٹائپسٹ غلام فرید عمر 34 سال ساکن ڈسٹرکٹ ساہیوال  کی نماز جنازہ     کوئٹہ گیریژن میں ادا کی گئی  جس  میں کور کمانڈر کوئٹہ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران/ سپاہیوں اور سول سرکاری افسران نے شرکت کی۔دیگر چار شہداء   کی نماز جنازہ ہفتہ کو  ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ادا کی جائے گی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک  دشمنوں کے مذموم عزائم کے خلاف پرعزم ہیں  جو محنت سے حاصل کیے گئے امن کو خراب کرنے پر تلے ہوئے ہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کو اس کے اختتام تک جاری رکھنے کے ہمارے عزم کو مزید  مستحکم کریں گی۔ 
 نماز جنازہ ادا 

مزید :

صفحہ اول -