احتجاج کے دوران جلا ؤ گھیراؤ کا شکار سرکاری و نجی املاک کی فہرست جاری

احتجاج کے دوران جلا ؤ گھیراؤ کا شکار سرکاری و نجی املاک کی فہرست جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی)تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران جلا گھیرا کی زد میں آنے والی سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں و املاک کی فہرست جاری کر دی گئی۔عمران خان کی گرفتاری کے بعد مشتعل کارکنوں نے22اہم سرکاری اور پرائیویٹ عمارتوں میں توڑ پھوڑ کے بعد جلاؤ گھیرا کیا، ہجوم کی طرف سے جن عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں جناح ہاؤس، ای سی پی آفس پشاور، ای سی پی آفس لاہور، ریڈیو پاکستان پشاور، عسکری ٹاور لاہور، جی ایچ کیو راولپنڈی شامل ہیں۔ایف سی بیرک مردان، ایف سی قلعہ چکدرہ، ایف سی سکول دیر، ملٹری بیرک مردان، پی اے ایف کی یادگار شہدا سرگودھا، پی اے ایف بیس میانوالی، پی ایم ایل این آفس لاہور، وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ لاہور، کلمہ چوک لاہور، کار شو روم لاہور، میٹرو سٹیشن راولپنڈی، موٹروے انٹرچینج سوات کو نقصان پہنچایا گیا۔اس کے علاوہ سروسز ہسپتال لاہور، ایس پی آفس انڈسٹریل ایریا اسلام آباد، مویشی منڈی چارگانو چوک پشاور، تھانہ شادمان لاہور درجنوں پولیس وین، ایدھی ایمبولینس کی گاڑیاں، کے ایم سی کے ٹینکر، سویلین اور حساس اداروں کی گاڑیاں کراچی، نسٹ میں پرائیویٹ کاریں اور کنٹینرز کو آگ لگا کر جلایا گیا۔
 فہرست جاری

مزید :

صفحہ اول -