جناح ہاؤس،فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت ہوگئی،200سے زائد شرپسند گرفتار

  جناح ہاؤس،فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کی شناخت ہوگئی،200سے زائد شرپسند ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         لاہور، اسلام آباد (کرائم رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد لاہور کینٹ میں فوج کے دفاتر پر حملہ کرنے والوں میں سے اکثر  شرپسندوں کی شناخت کرلی گئی اور سزائیں دلوانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں سرگرم ہوگئیں۔ لاہور کینٹ میں شر پسندوں نے ملک دشمنوں کی طرح فوج کے دفاتر پر حملہ کیا، 9 مئی سیاہ ترین باب کے طور پر ملکی تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ جناح ہاؤس میں شہداء کی تصاویر کی پامالی سمیت سرکاری املاک پر جلا ؤگھیرا اور لوٹ مارکا بازار گرم کیا گیا، جناح ہاؤس میں فوجی دفاتر کو بھی ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔ لاہور میں شرپسندوں نے فوجی دفاتر کو بھی نہ چھوڑا۔حساس اداروں اور پولیس نے پسندوں کی شناخت کیلئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانچ شروع کردی، محکمہ داخلہ پنجاب نے 3خواتین سمیت 77شر پسندوں کی تصاویر جاری کر کے شناخت پر 2لاکھ روپے فی کس انعام کا اعلان کیا ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شر پسند عناصر کی شناخت کریں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں، مزید بتایا گیا ہے کہ جناح ہاؤس پر حملے میں ملوث 200سے زائد افراد گرفتار ہیں، مزید شرپسندوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں مطلوب شرپسندوں کی تصاویر تمام تھانوں اور چیک پوسٹس پر بھی ارسال کردی گئیں۔دریں اثناء قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جناح ہاؤس سمیت دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے اکثر شرپسندوں کی شناخت کرکے انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
جناح ہاؤس حملہ

مزید :

صفحہ اول -