خیبر پختونخوا کے لیے پنجاب  سے آٹے کی سپلائی شروع

  خیبر پختونخوا کے لیے پنجاب  سے آٹے کی سپلائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(آئی این پی)سیکرٹری فوڈ پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے لیے پنجاب سے آٹے کی سپلائی شروع کر دی گئی ہے۔سیکرٹری فوڈ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو روزانہ آٹے کے 10 کلو والے 3 لاکھ تھیلے فراہم کیے جائیں گے، خیبر پختونخوا کے پرائیویٹ ڈیلرز فلور ملوں سے آٹا اٹھائیں گے۔محمد زمان وٹو کا کہنا تھا کہ آٹا پرمٹوں کے ذریعے فراہم کیا جائے گا، پنجاب اپنے پختون بھائیوں کے لیے اپنی ضروریات کے باوجود آٹا فراہم کرے گا۔
 آٹے کی سپلائی

مزید :

صفحہ اول -