پی ٹی آئی اور عدلیہ کا گٹھ جوڑ بن چکا،لاڈلہ پن مزید برداشت نہیں کرینگے:پیپلز پارٹی

  پی ٹی آئی اور عدلیہ کا گٹھ جوڑ بن چکا،لاڈلہ پن مزید برداشت نہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر شیری رحمان اور وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور عدلیہ کاگٹھ جوڑ بن چکا ہے،کسی کے ساتھ لاڈلا پن مزید برداشت نہیں کریں گے،ملک میں جنگل کا قانون نہیں چلنے دیں گے، آپ نے ٹریلر دکھایا اب حکومت بھی ایک ٹریلر دکھائے گی،عمران نیازی اور تحریک انتشار نے ملک، ریاست اور اداروں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے،عمران نیازی اپنے آپ کو قانون اور آئین سے بالا سمجھتے ہیں، وہ کہہ رہا ہے میں ہوں تو پاکستان ہے میں نہیں تو پاکستان نہیں، یہ بہت غلط پیغام ہے اور یہ دشمن کرتا ہے، عمران نیازی دشمن کو تقویت پہنچا رہے ہیں،عمران نیازی ملک کا استحکام داؤ پر لگا رہے ہیں، پاکستان پیپلزپارٹی اورپوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے،پی پی پی سپریم کورٹ کے باہر پی ڈی ایم کے اعلان کردہ پر امن مظاہرے کی بھرپور حمایت اور شرکت کریں گے۔کراچی میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت سندھ کے بلدیاتی انتخابات کی جیت پر ریلی ہو گی، پاکستان پیپلزپارٹی اور قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ آپ کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی یہ کمرہ عدالت نہیں پریس کانفرنس ہے، چیف جسٹس کی اتنی شفقت کہ کہتے ہیں کہ آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی،کہا گیا مذمت تو کردیں احتجاج کی تو معصوم جواب آیا کہ میں تو حراست میں تھا مجھے کچھ معلوم نہیں، عمران نیازی اور تحریک انتشار نے جو صورتحال برپا کی ہوئی ہے ملک، ریاست اور اداروں کو نشانے پر رکھا ہوا ہے،ریاست کمزور نہیں کہ انہیں گرفتار نہیں کیا جا سکتا، اس دفعہ تو عدالت نے سہولت فراہم کی، عدالت نے عمران نیازی کی سہولت کاری کی ہے،شیری رحمان نے کہا کہ سب کو برابر رکھا جائے، ہم اپنے حق کیلئے آواز اٹھائیں گے، پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، عمران نیازی سیاسی، معاشی بدحالی کا جواز بن رہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ یہ شخص عدالت میں بیٹھ کر بھی دھمکیاں دیتا رہا اگر ہم جلاؤ گھیراؤ پر ایکشن نہیں لیں گے تو معاملات خراب ہوں گے، 4 سال جو یہ لوگ گل کھلا کر گئے تو آئی ایم ایف بھی پریشان ہوگیا ہے،سیاسی حریف پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے بھی کبھی ایسا عمل نہیں کیا،تحریک انصاف اور عدلیہ کا گھٹ جوڑ بن چکا ہے عدلیہ کا ایک بہت بڑا حصہ تحریک انتشار کا حصہ بنا ہوا ہے، عمران نیازی سمیت تمام رہنماؤں کی آڈیوز سامنے ہیں قوم نے سنی ہیں۔
پیپلز پارٹی 

مزید :

صفحہ اول -