رواں ماہ کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظر آرہا ہے:منظور وسان

  رواں ماہ کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظر آرہا ہے:منظور وسان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       کراچی (سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان نے عمران خان اور عام انتخابات سے متعلق پیشگوئی کردی۔منظور وسان نے کہا ہے کہ رواں ماہ کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظر آ رہا ہے جس میں بہت کچھ ہونے والا ہے، عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کر کے 8 اکتوبر کو الیکشن کرائے، اب ملک کے حالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آئین میں ترمیم کر کے الیکشن مزید ایک سال کے لیے آگے بڑھائے جائیں اور ہو سکتا ہے کہ ملک میں کولیشن حکومت بنے۔منظور وسان نے کہا کہ سیاستدانوں کو تحمل اور تدبر کے ساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے لینے چاہییں، عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ بھی ضائع کردیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی اور الیکشن میں بھی چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔