پی ٹی آئی پر ایف آئی آر امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،انجینئر فہیم الدین

  پی ٹی آئی پر ایف آئی آر امپورٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے،انجینئر فہیم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ (نمائندہ پاکستان)  پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ڈاکٹر انجینئر فہیم الدین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اسد عمر شاہ محمود قریشی علی محمد خان سابق ایم پی اے ظاہر شاہ طورو سمیت پی ٹی آئی کے دیگر قائدین پر بے جا ایف آئی آر درج کرانا ایمپورٹڈ حکومت کی بوکھلاہٹ بدنیتی اور سیاسی انتقام کا مُنہ بولتا ثبوت ہے۔ مرکزی حکومت فوری طور پر اسد عمر شاہ محمود قریشی علی محمد خان ظاہر شاہ طورو سمیت دیگر قائدین کے خلاف بے جا درج ایف آئی آر اور مقدمات ختم کرائیں۔ اور انکو باعزت طور پر رہا کیا جائے سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عبوری ضمانت پر رہا ہونے سے حق اور سچ کی جیت ثابت ہوئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیرگڑھ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر  انجینئر فہیم الدین نے کہا کہ ایمپورٹڈ حکومت کا صرف ایک ہی مشن ہے اور وہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانا ہے جس کی واضح مثال تحریک انصاف کے مرکزی اور صوبائی قائدین اور پی ٹی آئی کے دیگر قائدین کے خلاف بے جا ایف آئی آر درج کرانا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اپنے مطالبات کے حل کے لئے پُر آمن احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی و قانونی حق ہے اس لئے حکومت انتقامی سیاست کی بجائے جمہوری انداز میں انتخابی میدان میں مقابلہ کریں۔ سابق وزیراعظم چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو عبوری ضمانت پر رہا ہونے سے حق اور سچ کی جیت ثابت ہوئی ہے